ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پر ایران کا قبضہ ،  صدر نے مبارک باد دی

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہندوستان میں ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ  کے مقابلوں میں  ایرانی ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے: ہندوستان میں ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ  کے مقابلوں میں  ہمارے ملک کی ٹیم کی  چیمپئن شپ سے عالمی سطح پر بارہا قابل فخر کارنامے انجام دینے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے آہنی نوجوانوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے جو پوری قوم و ملک کے لئے قابل فخر ہے۔

        صدر آيت اللہ رئيسی نے کھیل کود کے مختلف میدانوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی حالیہ مسلسل کامیابیوں کو ایران کے با صلاحیت نوجوانوں کی مسلسل کاوشوں و محنتوں کا نتیجہ قرار دیا۔

        آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے لکھا: کمال مسرت کے ساتھ اس قیمتی جیت کی ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ویٹ لیفٹنگ کی قومی ٹیم کے تمام ٹرینروں ، ذمہ داروں اور خاص طور پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ  زیادہ توجہ و مدد سے ہم مختلف میدانوں میں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور ان کی مسلسل کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے۔

ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پر ایران کا قبضہ ،  صدر نے مبارک باد دی

واضح رہے ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ  کے مقابلوں میں ایران کی جونيئر قومی ٹیم نے گولڈ و سلور اور  کانسی کے 23 میڈل جیت کر 741 پوائنٹس  لئے جس کے بعد وہ ازبکستان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ازبکستان  732 اور ہندوستان 672 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .